جاپان میں چونسٹھ ویں سالانہ سیپرو سنو فیسٹول میں لوگوں نے برف سے مندروں اور مشہور بیس بال کھلاڑیوں کے مجسمے بنائے۔ سالانہ ایونٹ میں ہرسال ہزاروں سیاح شرکت کرتے ہیں۔ رواں برس منفی چھ ڈگری سیلسئس درجہ حرارت میں منتظمین کے مطابق بیس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ گیارہ فروری تک جاری رہنے والے اس تہوارمیں ہزاروں ٹن برف استعمال کی گئی، اس موقع پرموسیقی نے بھی تقریب کوچارچاند لگادئیے۔
جاپان میں برف کے مجسموں اورموسیقی کی دھنوں میں سنوفیسٹوِل کا آغازہوگیا۔
Feb 05, 2013 | 21:07