امریکی ریاست شکاگو میں برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوکررہ گیا، ایک سو ستائیس پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں

Feb 05, 2013 | 21:15

خصوصی رپورٹر

امریکی ریاست شکاگومیں ہونے والی شدید برفباری کے باعث دس سینٹی میٹرموٹی برف کی تہہ لگ گئی۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں ہونے والی یہ شدید ترین برفباری ہے۔ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے سینکڑوں گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں جبکہ برف پگھلانے کیلئے ہزاروں ٹن نمک بھی استعمال کیا گیا۔ شکاگومیں برفباری کے باعث پچیس سے زائد مختلف حادثات ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ایئرپورٹ اتھارٹی نے برفباری کی وجہ سے ایک سوستائیس پروازیں منسوخ کردیں جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں