پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے داتا دربار پرحاضرہوکرہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے لئے منت مان لی۔

Feb 05, 2013 | 22:48

سٹی رپورٹر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اپنے والدین اورچھوٹے بھائی ہارون خان کے ہمراہ لاہورمیں حضرت عثمان بن علی ہجویری رحمت اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کے مزارپرپہنچے۔ توان کی دستاربندی کی گئی۔ عامر خان اوران کے اہل خانہ نے مزارپرگلدستے اورچادرچڑھاکرفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں عامرخان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کیلئےمحفوظ ملک ہے۔ دنیا بھرکی ٹیموں کویہاں آکرضرورکھیلنا چاہئے۔ عامر خان نے کہاکہ جب وہ پاکستان آتے ہیں توداتادربارپرضرور حاضری دیتے ہیں۔ آج انہوں نے اپنی کامیابی کیلئے خاص دعائیں کی ہیں۔ ان کاآئندہ ہدف ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتناہے۔ آج ہی اس حوالے سے منت مانی ہے۔
عامرخان کی والدہ کااس موقع پرکہناتھاکہ انہوں نے عامرخان کومشورہ دیا ہے کہ باکسنگ چھوڑکوچنگ شروع کردے۔ مگروہ مزید کامیابیاں سمیٹنے کاارادہ رکھتاہے۔ اس موقع پران سے رہانہ گیااوروہ یہ کہنے پرمجبورہوگئیں کہ مقابلوں میں جب بھی ان کے بیٹے کومکے لگتے ہیں تو ہرمکہ ان کے دل پرلگتاہے۔
عامرخان نے دربارپرحاضری کے بعد غریب اور مسکین افراد میں چاول کی پانچ دیگیں تقسیم کیں۔ اس موقع پرپرستاروں نے مایہ نازباکسرسےآٹوگراف لئے اوران کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں۔

مزیدخبریں