کیوبا میں فرانسیسی سپائیڈرمین نے ستائیس منزلہ ہوٹل کی عمارت پربغیرکسی حفاظتی انتظام کے چڑھ کرلوگوں کوحیرت میں ڈال دیا

Feb 05, 2013 | 23:00

خصوصی رپورٹر

فرانس سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ ایلن رابرٹ ہوٹل کی فلک بوس عمارت پرچڑھتے ہوئے راستے میں بالکونی پرکھڑے لوگوں سے ہاتھ بھی ملاتے رہے،وہ بغیرکسی سہارے کے ہوٹل کی عمارت پرچڑھ رہے تھے توسینکڑوں تماشائی ان کوحیرت بھری نگاہوں سے دیکھنے میں مصروف تھے،موقع پرموجود لوگوں نے فرانسیسی سپائیڈرمین کی حرکات کواپنے کیمروں میں بھی محفوظ کرلیا،فرانسیسی سپائیڈرمین کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ لوگوں کوخوشی کے لیے کررہے تھے

مزیدخبریں