لاہورکی مال روڈ دن بھریوم یکجہتی کشمیر کے سلسلےمیں نکلنےوالی ریلیوں اورجلسوں کامرکزبنی رہی۔ دفاع پاکستان کونسل نےکشمیرکی آزادی کے لیےہرآپشن استعمال کرنےکااعلان بھی کیاہے۔

ہرسال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کے گلی کوچوں اورشہروں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےمناظراپنی مثال آپ رہے۔ دفاع پاکستان کونسل کےتحت فقیدالمثال ریلی نیلاگنبد سے مسجد شہداء تک نکالی گئی۔ جس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں اورنوجوانوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔ مسجد شہداء پہنچ کریکجتی کشمیرریلی جلسے کی شکل اختیارکرگئی۔ یوں توریلی کےشرکاء کاتعلق مختلف مکاتب فکرسےتھا۔ مگران کاکشمیریوں سے یکجہتی کااظہاریکساں تھا۔ ریلی کےشرکاء سے خطاب میں چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولاناسمیع الحق کاکہناتھاکہ پاکستان پرامریکہ نےغیراعلانیہ قبضہ کررکھاہے۔ استعماری قوتیں پاکستان کوغلام بنا کراپنے مقاصدکی تکمیل چاہتی ہیں۔ حکمرانوں نے بھارت کوپسندیدہ ملک قرار دے کرکشمیریوں کےخون سےغداری کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن