رینٹل پاورکیس، 4 گواہ احتساب عدالت میں پیش، میری کردار کشی کی جا رہی ہے: پرویز اشرف

اسلام آباد (نامہ نگار + نوائے وقت نیوز) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن سکینڈل میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف نیب کی جانب سے پیش کردہ ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا، عدالت نے کیس کی سماعت26فروری تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز رینٹل پاور سکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، کیس میں ان پر بطور وزیر پانی و بجلی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، نیب کی جانب سے چار گواہان عدالت میں پیش کئے گئے جن میں سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر یوسف جوئیہ کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کیا گیا جس پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کونسل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ کسی بھی دستاویز پر انکے موکل کے دستخظ موجود نہیں ہیں، مالی فائدہ اٹھانے یا  قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مالی بد عنوانی کا نہیں بلکہ اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ میری کردار کشی کی جا رہی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن