لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، 18سال سے کم عمر ملازمین کی رجسٹریشن نہیں ہوگی، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے قانون سازی کیلئے بل تیار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد حکومت پنجاب نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا، آئندہ جو بھی گھریلو ملازم رکھا جائے گا اس کی رجسٹریشن مقامی تھانے میں کر دی جائے گی، رجسٹریشن کے وقت بچے کے والدین، مالک کا تھانے میں ہونا ضروری ہوگا۔ رجسٹریشن کے وقت کام کی بھی تصدیق کی جائے گی، اس حوالے سے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاس کروا لیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کا گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن لازم قرار دینے کا فیصلہ، بل آئندہ اسمبلی اجلاس میں منظور کرایا جائیگا
Feb 05, 2014