بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام، بھارت کو مطلوب یاسین بھٹکل ابوظہبی سے گرفتار

Feb 05, 2014

دبئی/ نئی دہلی(اے پی اے) بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین بھٹکل کو گزشتہ ہفتے ابوظہبی سے گرفتار کیا گیا۔ اس پر بھارت میں ہونیوالے دھماکوں کیلئے فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے یاسین بھٹکل کا اصل نام عبد الواحد صدی باپا ہے اور اس کا تعلق ریاست کرناٹک کے ضلع بھٹکل سے ہے۔ وہ انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے بانیوں ریاض اور یاسین بھٹکل کا قریبی عزیز ہے۔ انٹرپول نے اس کیخلاف جولائی 2006ء کے ممبئی دھماکوں، 2008ء کے دہلی دھماکوں اور 2010ء کے بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم دھماکوں میں مشتبہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔ انٹیلی جنس اہلکار اس کی شناخت کیلئے ابو ظہبی روانہ ہونیوالے ہیں۔

مزیدخبریں