شیخوپورہ میں دہشت گردی کے دو منصوبے تیار‘ خفیہ ایجنسی نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کردیا‘ سکیورٹی سخت

لاہور (نامہ نگار خصوصی)  شیخوپورہ میں دہشت گردی کے  دو منصوبے تیار کئے گئے ہیں جن کا خفیہ اداروں نے پتہ لگا کر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے آر پی او شیخوپورہ‘ ڈی پی او شیخوپورہ اور ڈی سی او شیخوپورہ کے علاوہ کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ ہنگامی طورپرجاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موصولہ رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شیخوپورہ اور اس کے گردونواح میں کارروائیوں کے دو منصوبے تیار کئے ہیں اور زیادہ  امکان ہے کہ  ان منصوبوں کیلئے خودکش بمبار اور ڈیوائس  بم  استعمال کیا جا سکتا ہے۔  دریں اثنا محکمہ پولیس  کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری شدہ ہدایات کی روشنی میں ہر سطح پر سکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں اور محکمہ پولیس کے دفاتر‘ انٹیلی جنس اداروں کے ضلعی دفاتر‘ ریلوے سٹیشن‘ ہسپتالوں‘ سینماگھروں‘ بازاروں اور دیگر پبلک مکامات پر بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...