بجلی کی 10سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر لوگ سراپا احتجاج، گیس کی بھی قلت

لاہور (نامہ نگاران+ این این آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گذشتہ روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، شہروں اور دیہات میں 10سے 14گھنٹے بجلی بند رہنے پر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے اور لوگ سراپا احتجاج بنے رہے جبکہ امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا، گیس کی بندش بھی برقرار رہی جس کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی شہروں میں بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی شدید قلت رہی۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا، حکومتی اعدادوشمار کے برعکس شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار9100 میگاواٹ کے مقابلے میں طلب 11200 میگاواٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 3260، تھرمل سے 1400جکہ آئی پی پیز سے 4440میگاواٹ بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی۔  شارٹ فال 2500میگا واٹ سے زائد رہا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 9سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ پھلروان سے نامہ نگار کے مطابق پھلروان اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ عاجز آ گئے کسی بھی وقت بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ ہر پانچ منٹ بعد بار بار ٹرپ کرنے سے لوگوں کا ہزاروں روپے مالیت کی الیکٹرونکس اشیاء جلنے سے نقصان بھی ہو رہا ہے جبکہ 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...