بھارتی وزیر اعظم کا جموں میں تقریب سے خطاب،مسئلہ کشمیر پر چپ سادھ لی

جموں (اے این این) جی ڈی پی یعنی مجموعی گھریلو مصنوعات میں سے کم از کم 2 فیصد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلیٰ تعلیم میں صحیح راہ اختیار کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے 101 ویں انڈین سائنس کانگریس کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔  انہوں نے پروفیسر سی این راؤ جوکہ ملک کے معروف سائنسدان ہیں کو امسال ملک کے بہترین اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازا گیا۔ منموہن سنگھ نے اعلیٰ تعلیم میں صحیح راہ لینے کے لئے نوجوان آبادی کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق منموہن سنگھ نے اپنے خطاب میں نہ صرف مسئلہ کشمیر پر چپ سادھ لی بلکہ پاکستان بھارت تعلقات ،کنٹرول لائن کشیدگی اور کنٹرول لائن پر تجارتی ٹرک سے منشیات برآمدگی کے تنازعہ پر بھی کوئی بات نہیں کی۔ ادھر وزیراعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جموں میں امن و قانون کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیاجبکہ ریاستی  گورنر اور وزیراعلیٰ نے ریاست کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران این این وہرا اور عمر عبداللہ کے ساتھ علیحدہ کانگریس کے ریاستی صدر سیف الدین سوز نے کئی ایک سیاسی مسائل پر وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...