اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، پرانے تھرمل پلانٹس کو بھی ایل این جی پر منتقل کیا جائے گا، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، سرکلر ڈیٹ، کم ریکوری، پرانی بوسیدہ ٹرانسمشن لائنیں بڑے مسائل ہیں، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ٹرانسمیشن لائن پالیسی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وہ بدھ کو پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور وزارت پانی و بجلی کے زیراہتمام ہونے والی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کوئلے اور ایل این جی کے منصوبوں پر مقامی اور غیرملکی سر مایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو کہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔