راجن پور (آئی این پی) طلاق کے تنازعہ پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو راجن پور کے علاقے میں ایک ظالم شوہر عاشق نے چھرے کی مدد سے بیوی کی ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔