سکھر (آئی این پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے دو واقعات نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قومی ایکشن پلان کے ذریعے تمام دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کی جائیگی۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کیساتھ ملکر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریگی۔ وہ گزشتہ روز شکارپور روانگی سے قبل سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم سانحہ شکار کے بعد مسلسل سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کے غم بانٹنے آیا ہوں، امام بار گاہوں اور مساجد پر حملوں کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گرد نہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں نہ دین کے۔ صوبوں اور علاقوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں۔
وفاق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا: احسن اقبال
Feb 05, 2015