موغادیشو/واشنگٹن(اے این این)امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب دہشت گرد تنظیم الشباب کے سرغنہ کو ڈروان حملے میں نشانہ بنایا گیا ، شدت پسند گروپ کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی سے متعلق بیرونی کارروائیوں کے سربراہ، یوسف دھیق کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ امریکی محکمہ دفاع کے سیکرٹری جان کربی نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ دو روز قبل ہیل فائر میزائل سے موغادیشو کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی سے متعلق بیرونی کارروائیوں کے سربراہ یوسف دھیق کو نشانہ بنایا گیا۔