یائونڈے (اے ایف پی) افریقی ملک چائو کی فوج نے نائیجریا میں آپریشن شروع کر دیا۔ شدید لڑائی میں 9 فوجی اور 250 بوکو حرام کے جنگجو ہلاک ہو گئے۔ فوج کی ویب سائٹ پر کمانڈر نے بتایا مجھے افسوس ہے 9 فوجی جان سے گئے اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا شورش زدہ شہر گامبورو میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ادھر کیمرون کی سرحد کے قریبی فوٹوکول قصبے میں بوکوحرام نے مسجد اور متعدد گھر نذر تش اور بیسویں شہریوں کے گلے کاٹ دیے۔ درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔
نائیجیریا: چاڈ کی فوج کا آپریشن، شدید جھڑپیں،9 فوجی ، بوکو حرام کے250 جنگجو ہلاک
Feb 05, 2015