وزیراعظم نے عثمان یوسف مبین کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Feb 05, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کو چیئرمین نادرا تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد عثمان یوسف مبین کے نام کی منظوری دی، وزیراعظم نواز شریف کو چیئرمین نادرا کیلئے 3 نام بھیجے گئے تھے جن میں عمر شیخ، عثمان مبین اور کرنل طلحہ شامل تھے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کے ساتھ مشاورت سے عثمان مبین کا نام فائنل کیا، عثمان مبین اس وقت نادرا میں ہی چیف ٹیکنالوجی افسر کے طور پر کام کررہے ہیں ان ذرائع کے مطابق مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار شفاف انداز میں نادرا آرڈیننس کے تحت چیئرمین کی تقرری کی گئی ہے۔ نئے چیئرمین کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے سابق چیئرمین طارق ملک کو ہٹائے جانے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔
چیئرمین نادرا

مزیدخبریں