حیدرآباد ٹاﺅن (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے توڑ پھوڑ‘ پولیس اہلکار کے قتل‘ جلاﺅ گھیراﺅ اور تھانے پر حملے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو 21 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار اور ضمانت پر رہا ہونے والے کارکنوں کے مشہور مقدمہ کی سماعت کی جس میں 244 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ان میں 22 ملزمان کو پولیس کی نگرانی میں جیل سے لاکر پیش کیا گیا جبکہ 223 ملزمان جو عبوری ضمانت پر تھے خود پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی اور ملزمان کو آئندہ تاریخ پیشی پر پیش کرنے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کئے دوسری جانب ضلع بھکر کے دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار کارکنوں کو بھی پیش کیا گیا۔
سرگودھا حملہ کیس
سرگودھا حملہ کیس، عوامی تحریک کے 244کارکنوں کی 21 فروری کو دوبارہ پیشی کا حکم
Feb 05, 2015