جھنگ: مبینہ چوری کے الزام میں نوکری سے نکالا جانیوالا چوکیدار انصاف کے حصول کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا، خودکشی کی دھمکی

Feb 05, 2015

جھنگ (نامہ نگار) ایک ماہ قبل نوکری سے فارغ کیا جانیوالا چوکیدار محمد ارشد انصاف کے حصول کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دی۔ ارشد پارکوکمپنی میں چوکیدار بھرتی ہوا۔ ایک ماہ قبل اس کو مبینہ طور پر تیل چوروں کے ساتھ رابطے رکھنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز وہ پارکو آفس نوکری بحالی کی کوشش کے لئے آیا اور ناکامی پر دفتر میں موجود ٹاور پرچڑھ گیا اور خود کشی کی دھمکی دی۔ پولیس نے بڑی مشکل سے اس کو قائل کیا اور وہ نوکری کی بحالی کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا۔ ارشد کا کہنا ہے وہ بے گناہ ہے اور اگر اسے نوکری پر بحال نہ کیا گیا تو ٹاور سے کود کر خودکشی کر لیگا۔

مزیدخبریں