دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا: حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر چلڈرن ہسپتال میںکینسر وارڈ کا دورہ کیا۔ وہ فرداً فرداً تمام مریض بچوں کے بستروں پر گئے۔ ان کی عیادت کی اور تحائف پیش کئے۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ہدایت کی کہ کینسر وارڈ میں داخل بچوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی بہم رسانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج کے طبی ماہرین اور حکومتوں کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔  اگلے 6 ماہ میں چلڈرن ہسپتال کے کینسر  وارڈ کو 24لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈکر کے یہاں بستروں کی گنجائش دگنی کرکے 60کردی جائے گی۔ ہسپتال کے کینسر وارڈ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور بلڈ ٹرانسفیوژن کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا دکھی انسانیت کے کام آنے سے بڑھ کر دین دنیا کی فلاح کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ صحت کے شعبے میں سب اچھا نہیں ہے تاہم حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو طبی سہولیات پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ  عمران خان نے دھرنوں کے دوران اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ ان کیلئے نو گو ایریا ہے اوراب وہ کبھی اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے لیکن اب وہ سینٹ کے انتخابات لڑنے جارہے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟  انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ایسی ہی دوغلی پالیسیوں کا پشاور سکول کے شہدا کے خاندانوں کی طرف سے ردعمل سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، عوام اور میڈیا ایسے لوگوں کا ضرور محاسبہ کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دشمن کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر لڑی جائے۔ اگر  یہ جنگ یکسوئی سے نہ لڑی گئی تو خدانخواستہ ہماری آنے والی نسلیں محفوظ نہیں رہیں گی اور دہشت گرد ہمارے گھروں میںگھس جائیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کے حالات میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے سے بڑ اکوئی چیلنج نہیں۔ حمزہ شہباز نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے حوالے سے کہاکہ محض باتیں کرنے سے حقائق نہیں بدلتے۔ چودھری صاحب صاف گوئی سے ثبوت کے ساتھ کوئی بات کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے مزید کہاکہ کینسر کا مرض بڑھ رہا ہے، دہشت گردی کی طرح صحت کے معاملات بھی چیلنج ہیں، سڑکوں کی سیاست میں کبھی معاملات حل نہیں ہوا کرتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مزاج کی مجھے سمجھ نہیں آئی، تحریک انصاف دھرنوں میں پارلیمنٹ کو نو گو ایریا کہتی رہی اب سینٹ الیکشن کی تیاری کر رہی ہے کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...