ڈیرہ غازیخان (این این آئی) ڈیرہ غازیخان کے علاقے بستی ملانا میں محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے باعث اللہ نواز کی چھ ماہ سے کم عمر جڑواں بیٹیوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگا دئیے گئے۔ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگتے ہی دونوں بچیاں دم توڑ گئیں۔ محکمہ صحت کی غفلت پر ورثا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ واقعہ سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب سے محکمہ ہیلتھ کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
ڈی جی خان: 6 ماہ سے کم عمر جڑواں 2 بہنیں خسرہ کے ٹیکے لگنے سے جاں بحق
Feb 05, 2015