محکمہ ٹرانسپورٹ کا کرائے کم نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (خصوصی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر کرا ئے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ  نے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔  سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے کا معاشی فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے کرائے کم کئے گئے اور مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروںکے خلاف کارروائی کی گئی۔ زائد کرائے وصول کرنے پر 688گاڑیاں بند کردی گئی،94 ٹرانسپورٹرز گرفتار جبکہ 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیاگیا ،12 اڈے سیل کر دیئے گئے جبکہ درجنوں روٹ پرمٹ منسوخ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں زائد کرائے وصول کرنے پر 122 گاڑیاں بند کردی گئیں، 39 ٹرانسپورٹرز گرفتار جبکہ ایک لاکھ7 ہزار  روپے جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں  108 گاڑیاںبند، ایک لاکھ 60 ہزار 900 روپے جرمانہ، ساہیوال ڈویژن میں 104 گاڑیاں بند ، 2 ٹرانسپورٹرز گرفتار، 61 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ تین اڈے سیل کردیئے گئے۔ فیصل آباد ڈویژ ن میں 62 گاڑیاں بند ،11 ٹرانسپورٹر گرفتار، 70 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 9 گاڑیو ںکے روٹ پرمٹ منسوخ کردیئے گئے۔ ڈیرہ غازی خان میں 61 گاڑیاں بند تین ٹرانسپورٹر گرفتار جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ بہاولپور ڈویژن میں 70 گاڑیاں بند، 17 ٹرانسپورٹر گرفتار، ایک لاکھ 65 ہزار 600 روپے جرمانہ اور تین ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردیئے گئے۔ سرگودھا ڈویژن میں 52 گاڑیاں بند، 14 ٹرانسپورٹر گرفتار، ایک لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ ، راولپنڈی ڈویژن میں 70 گاڑیاں بند، 7 ٹرانسپورٹر گرفتار، 62 ہزار 300 روپے جرمانہ اور دو  روٹ پرمٹ  منسوخ کئے گئے۔ ملتان ڈویژن میں 39 گاڑیاں بند، ایک ٹرانسپورٹر گرفتار اور 90 ہزار جرمانہ وصول کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...