اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل میں گرفتار شخص کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔