بنگلہ دیش : اپوزیشن کی ہڑتال جاری‘ مزید چار ہلاک‘ بس پر حملے کا مقدمہ بھی خالدہ ضیاءکیخلاف درج

Feb 05, 2015

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے بس حملے کا مقدمہ اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاءکے خلاف درج کرلیا ۔ اپوزیشن پارٹی بی این پی کی ہڑتال کے دوران کارکنوں نے انسانی زنجیر بنا ئی۔ پولیس تشدد اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاءکے خلاف مقدمہ بس پر حملے میں ملوث افراد کو ا±کسانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس چیف توتل چکر بارتی کے مطابق خالدہ ضیاءکو اس حملے کے لیے اکسانے کے لیے نامزد کیا گیا ¾ دیگر 56 افراد کو بھی مقدمے کا فریق بنایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں بیسیوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گذشتہ ماہ حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے بسوں اور گاڑیوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا جس کی کال ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کی سربراہ خالدہ ضیا نے انتخابات کا ایک سال مکمل ہوجانے کے بعد دی تھی۔خالدہ ضیاءاحتجاج اور ریلیوں کے اعلان کے بعد ڈھاکا کے ضلع گلشن میں واقع اپنے گھرمیں کافی ہفتوں سے نظر بند ہیں ۔وزیر اعظم نے ناصرف سنعنی ہونے کے بعد اس مطالبے کو مسترد کردیا بلکہ اہم اپوزیشن رہنماو¿ں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا کے اداروں پر بھی پابندیاں لگا دیں ۔جس کے باعث حکومت مخالف احتجاج شروع ہوگیا۔
خالد ضیائ/ مقدمہ

مزیدخبریں