مو دی سر کار کو 7فر وری کو نئی دہلی کے انتخابات میں شکست کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے : سروے

نئی دہلی( صباح نےوز)نریندر مو دی سر کار کو 7فر وری کو نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 7فروری کو ریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات ہوں گے۔ پول سر وے کے مطابق نریندر مو دی کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کو ان انتخابات میں شکست ہو سکتی ہے جو مو دی سر کار کے لئے ایک بڑا دھچکا ہو گا۔ دارالحکومت میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق عام آدمی پارٹی نئی دہلی کی 70سے 41 نشستیں جیت کر حکومت بنا سکتی ہے۔ بی جے پی کو 32 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگر س کے حصہ میں محض دو سے 7سیٹیں آ سکتی ہیں۔ انتخابی نتیجہ کا اعلان 10فروری کو کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن