پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ،آئی ایم ایف پچپن کروڑ ڈالرز کی قسط دینے پر رضا مند ہوگیا

Feb 05, 2015 | 17:27

خصوصی نامہ نگار

دبئی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے کے عہدیداروں سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کامیاب رہے -آئی ایم ایف پچپن کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے جو مارچ کے آخری ہفتے تک موصول ہوجائے گی  ،انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ پندرہ ارب ڈالرز سے  تجاوز کر گئے ہیں ،مالی خسارہ اور حکومتی قرضوں سمیت تمام اہداف حاصل کیے ہیں،اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی معیشیت مسلسم لیگ نون کے منشور کے مطابق آگے چل رہی ہے

مزیدخبریں