لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہر حکومت نے کشمیر کے نام پر سیاست چمکائی ،خطہ کے عوام جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کی جبکہ سیمینار سے میجر(ر) محمد سعید، جی ایم ملک،علامہ فرحت عباس، ساجد بھٹی،فرح ناز ، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل رضا، مظہر علوی، عرفان یوسف و دیگر نے خطاب کیا۔
کشمیر کے نام پر ہر حکومت نے سیاست چمکائی: عوامی تحریک
Feb 05, 2016