نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سیلفی کے شوقین وزیراعظم نریندر مودی کا بھارت اس خطرناک خبط کے ہاتھوں جانیں گنوانے میں دنیا بھر میں سب سے آگے آگیا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر میں خطرناک سیلفیاں لیتے ہوئے 27 افراد کی جانیں گئیں ان میں 12 کی موت بھارت میں ہوئی۔ اکیلے ممبئی شہر میں چلتی ٹرین یا اسکے ڈبے کی چھت پر چڑھ کر سیلفی لینے کے شوق میں 2 نوجوان جبکہ ساحل سمندر پر پتھر سے پھسل کر سمندر میں جا گرنے سے ایک لڑکی اور لڑکے کی چند ہفتوں قبل موت ہوئی اسی طرح تاج محل سے گر کر ایک جاپانی سیاح مر گیا۔