گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) 14ہزار سے زائد افراد کو حج وعمرہ کرانے کی آڑ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے نمرہ ٹریول کے مالک حاجی اکرم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم حاجی اکرم نے ڈسکہ سیالکوٹ نارووال شکرگڑھ اور دیگر علاقوں سے حج وعمرہ کی آڑ میں عوام سے کروڑوں روپے وصول کئے اور ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کی دن رات کوششوں اور اعلی حکام سے مسلسل رابطے کے بعد انٹرپول کے ذریعے حاجی اکرم کو سعودیہ سے گرفتار کرکے اسلام آباد پہنچایا گیا، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران فاضل عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔