نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نئی دہلی کے غریب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نئے جوتے خریدنے کیلئے بھارتی انجینئر نے 364 روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بھجوا دیا تامل ناڈو کے شہر وشاکا پٹنم کے میکینکل انجینئر سمیت اگروال نے ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ساتھ بجھوائے خط میں اروند کیجریوال سے استدعا کی ہے کہ وہ سرکاری تقاریب میں سلیپر پہن کر نہ جائیں۔اور نہ بھارت کی سبکی کا باعث بنیں بلکہ ان 364 روپے سے اپنے لئے نئے جوتے خرید لیں، سمیت اگروال کے مطابق انہوں نے اروند گیجریوال کی فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر دیکھی جس میں کیجریوال نے سلیپر پہن رکھے تھے مجھے غیر ملکی مہمان کے ساتھ اپنے وزیراعلیٰ کو اس طرح دیکھ کر بہت شرمندگی ہوئی۔
بھارتی غریب وزیراعلیٰ