لاہور (میگزین رپورٹ) درگاہ حضرت محبوب الہٰی، خواجہ نظام الدین اولیائؒ کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی کی عارضہ قلب کے باعث دلی کے فورٹیس سکارٹس ہاسپٹل میں ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔ نئی دلی سے ان کے صاحبزادہ دیوان سید اکبر نظامی نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ ابھی وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور دو یوم بعد ہوش آنے پر انہیں تین دن تک آئی سی یو میں رکھنے کے بعد روم میں شفٹ کیا جائے گا۔ دیوان سید اکبر نظامی نے قارئین نوائے وقت اور حضرت محبوب الہٰی کے عقیدت مندوں سے اپنے والد محترم دیوان طاہر نظامی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔