ٹینس میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں: اعصام الحق

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ ساو¿تھ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ڈبلز ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے ملک کے نام کر سکوں۔آئی ٹی ایف نے آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر ہمیں آئندہ ٹائی کی میزبانی نہیں دی گئی تو ہم آئی ٹی ایف کے خلاف عدالت جائیں گے۔ ٹینس میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں، فیڈریشن کو ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کیلئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہئیں۔ رواں سال اپنی عالمی رینکنگ مزید بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ پاکستان کے ساتھ بے حد پیار ہے بھارت میں شیڈول ساو¿تھ ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہوں۔ ساو¿تھ ایشین گیمز میں مکس ڈبلز کے مقابلوں میں سخت محنت کرنا ہوگی۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کیلئے بھرپور کوششیں کی تاہم ٹائی کی میزبانی پاکستان کو نہ ملی اب ٹائی متبادل مقام سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے کہ ٹائی میں ان کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹائی کے حوالے سے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے صدر کے ساتھ ملاقات ہوگئی ہے جس میں انہوں نے آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سال سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے نہیں ہوئے جو کہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے اگرآئندہ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو نہ دی گئی تو آئی ٹی ایف کے خلاف کھیلوں کی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کے مقابلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن نہیں ہے۔ فیڈریشن سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ جونیئر پلیئرز کو بھی میدان میں اتارے تاکہ مستقبل میں نئے کھلاڑی سامنے آسکیں۔

شرطیں لگانے پر آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر2سال کی پابندی عائد
چھ ماہ تک کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی جبکہ 18 ماہ کی پابندی معطل رہے گی
سڈنی(آئی اےن پی) آسٹریلیا کی ایک اور خاتون کرکٹر پر شرطیں لگانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹین ایجر پایپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی ہے۔انیس سالہ پیپا کلیری ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ سکاچرز کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پائپا کلیری پر شرطیں لگانے کا الزام تھا جو انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران لگائیں۔تحقیقات کے دوران پائپا کلیری نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شرطیں لگائی ہیں جس کی بنیاد پر پیپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی جبکہ 18 ماہ کی پابندی معطل رہے گی اگر اس دوران انہوں نے انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تو یہ پابندی لاگو ہو جائے گی۔ اس سے قبل ایک اور خاتون کرکٹر انجیلا ریکس بھی اسی طرح کے الزامات کی بنیاد پر معطل ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...