انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ”بگ تھری“ کی اجارہ داری ختم کر دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بگ تھری کے اختیارات محدود کرنے کے حوالے سے تجویز کو منظور کرتے ہوئے دو اہم کمیٹیوں سے آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی مستقل رکنیت ختم کردی۔پانچ رکنی فنانس اینڈ کمرشل افیئر زکمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش بورڈکی مستقل سیٹیں تھیں۔اس ترمیم کا مقصد تمام فل اور ایسوسی ایٹ اراکین کی ممبر شپ تک شفاف طریقے سے رسائی یقینی بنانا ہے جہاں عہدے کیلئے قابلیت، تجربے اور مہارت کو بنیاد بنایا جائے گا۔ چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ جو فیصلے کیے گئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم صرف آئی سی سی کیلئے ہی نہیں بلکہ رکن بورڈز میں بھی مجموعی طور پر شفاف طریقے سے انتظامی امور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ کھیل کا تشخص بہتر طور پر اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ آئی سی سی کا کوئی رکن دوسرے سے بڑا نہیں اور میں تمام بورڈ کے اراکین کی حمایت سے معنی خیز کردار ادا کرے کا عزم رکھتا ہوں۔آئی سی سی بورڈ نے گورننگ باڈی کے آئین پر نظرثانی کی بھی ہدایت کی جس کا مقصد انتظامی امور، مالی معاملات، کارپوریٹ اور کرکٹ کے ڈھانچے کو ایسی شکل دینا ہے جو آئی سی سی اور ان کے تمام رکن ممالک کے سٹریٹیجک کردار اور فنکشن کیلئے موثر اور قابل عمل ہو۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ آئی سی سی کے چیئرمین کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہو گا اور چیئرمین 2 سال تک کسی بھی دباو¿ سے پاک ہو کر آزادی سے کام کرے گا اور ساتھ ہی بھارت کو یوں بھی منہ کی کھانا پڑ گئی ہے کہ اب اس کے بورڈ کا چیئرمین آئی سی سی کا سربراہ نہیں ہو سکے گا یعنی آئی سی سی کے چیئرمین کو کسی دوسری ذمہ داری نہ رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ بھارت کا بھرم نہ رکھنے یعنی بِگ تھری کا حصہ نہ بننے والے سری لنکا کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...