سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی وفات کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی کی طرف سے بی جے پی کے ساتھ ملکر اقتدار سنبھالے سے مسلسل گریز کے باعث پیدا ہونیوالا سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا۔ مقبوضہ ریاست میں معمولات حکومت متاثر ہونے لگے کٹھ پتلی گورنر ایم ایم دوہرا نے امور حکومت چلانے کیلئے 2 سابق بیوروکریٹس پرویز دیوان اور خورشید احمد گنائی کو اپنا مشیر مقرر کر دیا اس کے علاوہ ریاست کے چیف سیکرٹری بی آر شرما اور فنانشل کمشنر بی بی ویاس کو بھی مختلف محکموں کے انتظامات سپرد کر دیئے ہیں۔ گورنر ووہرا نے سٹیٹ ایڈمنسٹریٹو کونسل بنا دی ہے جو امور حکومت کی دیکھ بھال کرے گی گورنر اس کے چیئرمین ہونگے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مفتی سعید کی موت کے بعد سے مسلسل گورنر راج نافذ ہے۔
مقبوضہ کشمیر کا سیاسی بحران سنگین، کٹھ پتلی گورنر نے ایڈمنسٹریٹو کونسل بنا دی
Feb 05, 2016