لاہور/ قصور (نیوز رپوٹر+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور اور قصور سمیت کئی شہروں میں گیس اور بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں بجلی اور گیس کی بندش کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے بعض علاقوں میں گیس کا پریشر قدرے بہتر ہوا ہے مگر پوری طرح بحال نہیں ہوا۔ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی پر صارفین ایل پی جی (سلنڈر) استعمال کرتے ہیں۔ دوسری طرف بجلی 6 سے 8 گھنٹے تک بند ہوتی رہی۔ قصور اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ دورانیہ 8 گھنٹے دیہات میں 16 گھنٹے تک جا پہنچس جس سے لوگوں کو روزمرہ معاملات سرانجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش سے گھروں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی جبکہ کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
لاہور، قصور سمیت کئی شہروں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری، شہریوں کو مشکلات
Feb 05, 2016