ایران نے فضائی مشقیں شروع کردیں، میزائل، الیکٹرانک جنگی آلات کا استعمال

تہران (صباح نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی دفاع کی مشقوں کا اہم مرحلہ شروع ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فضائی دفاع کی یہ مشقیں مدافعان حریم ولایت کے نام سے سمنان صوبے کے 35 ہزار مربع کلومیٹر کے کھلے علاقے میں انجام پا رہی ہیں۔ مشقوں کا مقصد ملکی دفاع کے میدان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو سپیس ڈویژن کی تیاریوں اور آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔ مشقوں کے دوران ایرانی ماہرین کے تیار کردہ مختلف اقسام کے ریڈار، مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل اور الیکٹرانک جنگ کے جدید ترین آلات استعمال کئے جا رہے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں خطے کے ملکوں کیلئے امن اور دوستی کے پیغام کی حامل ہیں جبکہ دشمنوں کیلئے سخت انتباہ ہیں۔
ایرانی مشقیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...