شکاگو(سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر فہد بابر وکیل کے مشورے پرآئی سی سی امریکہ سکواڈ کو چھوڑ دیا۔ امریکہ کے امیگریشن قوانین کی وجہ سے ویسٹ انڈیز چھوڑ کرامریکہ واپس آگئے ہیں ‘وہ پچاس اوورز کی ریجنل سپر چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے تھے اور آئی سی سی سکواڈ میں شامل تھے۔وہ بارباڈوس چھوڑ کر شکاگو پہنچ گئے ہیں ۔بابر نے بتایا کہ انہیں آنے جانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی مگر یہ مسئلہ ہر وقت ذہن پر سوار رہتا ہے ۔ امیگریشن قوانین کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال ذہن پر سوار رہتی ہے ۔کرکٹ دماغ کا کھیل ہے اور اگر ذہنی پریشانی ہو تو کھیلنا مشکل ہوتا ہے ۔یہ مایوس کن صورتحال ہے مگر ایسا کرنا پڑتا ہے ۔