ایس ایم ایزکی بہتری کیلئے” سرٹیفکیشن ان سینٹو پروگرام“ کا آغاز کردیا: فضل عباس میکن

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں( ایس ایم ایز) کی بہتری کےلئے 750 ملین روپے کی لاگت سے ”سرٹیفکیشن ان سینٹو پروگرام“ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کی 3.2 ملین چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتیں استفادہ کرسکیں گی۔پروگرام کے تحت ہر چھوٹے درجے کی صنعت ایک لاکھ سے لیکر 4 لاکھ روپے تک فائدہ حاصل کرسکے گی، وہ اپٹما کے دفتر میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم‘ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سخاوت علی‘ اپٹما کے سیکرٹری انیس الحق سمیت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دیگر اپٹما عہدیداران بھی موجود تھے۔
،وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ایس ایم ایز کی ترقی کےلئے اپٹما سمیت دیگر تجارتی تنظیمیں ملکر کام کرینگی اور اس سلسلے میں آگاہی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس میں تمام چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو اس پروگرام کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن