گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سوئی گیس کا بل ٹھیک کروانے کیلئے جی ایم آفس جا نیوالی سا بق ایم این اے پر سکیو رٹی گا رڈ کا مبینہ تشدد ،کو لہے کی ہڈی ٹو ٹ گئی۔ بتایا گیا ہے گل رو ڈ علی شاہ روڈ کی رہا ئشی پیپلز پارٹی کی سا بق ایم این اے نفیسہ خالد کو محکمہ سو ئی گیس نے 44 ہزار850 روپے کا بل بھجوایا تھا جس پر نفیسہ خا لد بل ٹھیک کروانے کیلئے جی ایم سو ئی گیس آفس پہنچیں جہاں پر سکیو رٹی گا رڈ نے جی ایم آفس میں داخل ہو نے پر انہیں مبینہ دھکے دیکر با ہر نکالا، اس دوران دھکا لگنے سے گر نے کے باعث انکے کو لہے کی ہڈی ٹو ٹ گئی۔