حکمرا نوں کے منافقانہ رویئے پر کشمیری عوام سخت اضطراب کا شکار ہیں: سراج الحق

لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے قوم سے اپیل کی ہے اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلیں تاکہ بھارت اور اقوام متحدہ کو یہ پیغام دیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ دوایٹمی قوتوں کے درمیان کشمیر کے تنازع کا فوری طور پر پائیدار حل تلاش کیا جائے اور اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ۔حکومت کشمیر پر عالمی کانفرنس بلائے اور وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری اور عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریں اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیں۔ منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی کبھی بھی حکمرانوں کی ترجیح نہیں بن سکی ،حکمران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو کشمیر کے حل کیلئے بڑی بڑی باتیں اور حکومت پر تنقید کرتے نہیں تھکتے مگر جب خود حکومت میں ہوتے ہیں تو تمام وعدے اور دعوے بھول جاتے ہیں اور بھارت کے ساتھ دوستی کی باتیں شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کے منافقانہ رویے سے کشمیر ی عوام سخت اضطراب کا شکار ہیں ۔کشمیر میں بھارت کی غاصب فوج نوجوانوں کو چن چن کر قتل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت علی گیلانی سمیت کشمیری قیادت کو گھروں اور جیلوں میں بند کرکے اور کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم کے باوجود انہیں آزادی کے مطالبے سے روک سکا نہ آزادی کی تحریک کو ختم کر سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...