اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں، وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت کینسر، ہیپپاٹائٹس سی، امراض قلب سمیت دیگر موذی امراض کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام سے کم آمدنی والے افراد خاطر خواہ استفادہ کر رہے ہیں ۔ سیگریٹ نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سمیت ہر قسم کی نشہ آور اشیاء کے مضر اثرات سے آگاہی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سوسائٹی آف کلینیکل اونکولوجی (نوری ہسپتال) اور تنظیم بہبود مریضاں نوری کے زیر اہتمام’’عالمی کینسر ڈے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔