کوئٹہ: اے این ایف کی کارروائی، ہزاروں کلو ہیروئن اور چرس برآمد

Feb 05, 2017

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے پنچ پائی میں اے این ایف بلوچستان نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلروں کے ویئر ہائوس کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف بلوچستان کے حکام کو اطلاع ملی کہ افغانستان سے منشیات کوئٹہ منتقل کیا جاتی ہے۔ پنج پائی میں بنائے گئے وئیر ہاوس میں منشیات اکٹھی کرکے پیکنگ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے۔ اس اطلاع پر اے این ایف نے پنچ پائی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلروں کے ویئر ہائوس تباہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔برآمد ہونے والی منشیات میں 3ہزار کلو ہیروئن اور 1900کلو سے زائد چرس شامل ہے جس کی مالیت عالمی منشیات منڈی میں اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں