صوبہ میں پائیدار امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرونگا: گورنر سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں سیاسی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، ملک کے معاشی حب کراچی میں معاشی سر گرمیوںمیں اضافے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا جبکہ صوبہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کروں گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ صوبہ کے عوام کے مسائل کے حل میں تعاون کرنے آیا ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سرگرمیاںجاری رکھنے کی آزادی اور موقع حاصل ہونا چاہئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ سیاسی قوتوںکومل کر صوبہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...