ایران نے جوہری میزائلوں کے خفیہ تجربات کیے: جرمن انٹیلی جنس

Feb 05, 2017

برلن(این این آئی)جرمنی کے انٹیلی جنس اداروں نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ایران نے کروز میزائل ’سومار‘ اور ’خرمشہر‘ کے تجربات کیے ہیں۔ ہونے والے ان میزائل تجربات کی اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق زمین سے زمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ’سومار‘ میزائل کا تعلق بیلسٹک کروز میزائلوں سے ہے۔ یہ میزائل ایران کے ڈیفنس فاؤنڈیشن کی ایجاد ہے۔ سب سے پہلے یہ میزائل مارچ 2015ء کو سامنے آیا تھا۔ انٹیلی جنس حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران نے’سومار‘ بیلسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے۔

مزیدخبریں