سانتیاگو (اے پی پی) چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے اب تک 363 ملین ڈالر صرف ہوئے۔ یہ بات چلی کے وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہفتے سے قبل جنگلات میں لگنے والی آگ نے قابو پانے کیلئے جہازوں ،ہیلی کاپٹرز،مسلح اہلکار تعینات کرنے، ملک کے پیداواری حصوں کیلئے سبسڈی اور اس کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کی کوششوں پر یہ اخراجات آئے۔