عدن(اے ایف پی) یمن میں قبائلیوں نے لڑائی میں القاعدہ کے 13 جنگجو مارے گئے‘ لوڈر علاقے میں 2 گھنٹے جھڑپ جاری رہی۔ ادھر امریکی فوج نے ایران نواز یمنی حوثی باغیوں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے بحری بیڑا یمن کی باب المندب بندرگاہ کی طرف روانہ کردیا ہے۔ بحری بیڑے کی یمنی بندرگاہ کی طرف روانگی کا مقصد گذرگاہ کے قریب سے گذرنے والے بین الاقوامی مال بردار بحری جہازوں کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں سے تحفظ دلانا ہے۔