شام: ترک فوج کی کارروائی‘ داعش کے 51 جنگجو ہلاک‘ روسی سفارتخانے پر پھر راکٹ حملہ

Feb 05, 2017

دمشق/انقرہ(رائٹرز+صباح نیوز+ اے پی پی +این این آئی) شامی محصور شہرالباب میں ترک فوج کے 59 ٹھکانوں پر حملوں میں داعش کے 51 جنگجو جبکہ روسی طیاروں کی صوبہ ایرالزور میں بمباری سے 2 باغی مارے گئے۔ داعش کو بھی نشانہ بنایا۔ حلب میں کارروائی کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن نے کہا شام کیلئے روس کی نگرانی میں تیار کردہ دستور پر بحث قبل از وقت ہے۔ ادھر شام میں جنگ بندی کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کل ہونگے۔ دمشق میں روسی سفارتخانے پر پھر راکٹ حملہ ، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 2 راکٹ داغے گئے جبکہ شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ خطوط ارسال کرکے ترک فوج کے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والوں میں نام نہاد 4 امیر مقامی کمانڈر شامل ہیں‘ 56 عمارتیں اور 3 کمانڈ کنٹرول اور 2 گاڑیاں تباہ کر دیں۔

مزیدخبریں