شکیل آفریدی کے معاملے پرامریکا سے بات کرسکتے ہیں:طارق فاطمی

Feb 05, 2017 | 13:06

ویب ڈیسک

 وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکا سے بات کرسکتا ہے. ڈاکٹر آفریدی پشاور کی ایک جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔طارق فاطمی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کے لیے پرخاش کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بھی آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے تحت برتاﺅ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں