عالمی برادری بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، نورین مسعود گیلانی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) لیڈی کونسلر نورین مسعود گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی اور انسانیت دشمنی پر عالمی برادری کھل کر بات کیوں نہیں کر تی نوجوان شہید کئے جارہے ہیں عورتوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کشمیری خواتین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر حل نہ کرانا اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محرم رکھنا کھلم کھلانا انصافی ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کو جب بھی اقتدار حاصل ہوا ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کی سیاست کی اور عوام نے بھی ثابت کر دیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ہیں عوام نے جھوٹے نعروں والوں کو مسترد کر دیا ۔ میاں نواز شریف کی عوام میں بڑتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں

ای پیپر دی نیشن