دمشق/ماسکو/انقرہ(این این آئی)شامی جنگجوﺅں نے ادلب کے مقام پر معصران قصبے روسی جنگی طیارے سوخوی 25 مارگرایاجبکہ روسی طیاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 30جنگجوہلاک کر دیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق۔ شامی اپوزیشن جنگجوﺅں نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں ایک جنگی طیارہ مار گرایا ۔باغیوں نے بتایاکہ طیارہ مارگرانے کے دوران پائلٹ بچ نکلاتھا اوربحفاظت زمین پر اترکر اس نے فائرنگ شروع کردی تاہم جھڑپ کے دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا ہے،ادھر روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ شام کے ادلب شہر میں باغیوں کی جانب سے فائرنگ کے ذریعے جنگی طیارہ مار گرانے کے بعد روسی فوج نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 جنگجو ہلاک کردیے گئے ۔جبکہ انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ روسی جنگی طیارے سوخوی 25 کو سراقب کے مقام پر معصران قصبے پر مار گرایا گیا۔دمشق ، انقرہ سے آئی این پی کے مطابق ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی کے دوران اس کے سات فوجی ہلاک ہوگئے جو کہ ایسی کارروائیوں میں کسی ایک ہی دن میں اس کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ گزشتہ روز کو عفرین کے علاقے میں پانچ ترک فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا ٹینک ایک حملے کی زد میں آ گیا۔ مزید دو فوجی سرحدی علاقے میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے۔ترک حکام کے مطابق جوابی کارروائی کرتے ہوئے لڑاکا طیاروں نے اس علاقے میں کرد اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا۔
شام